ایشیا کپ ویمنز ٹی ٹوئنٹی

ایشیا کپ ویمنز ٹی ٹوئنٹی، بنگلہ دیش نے تھائی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے تھائی لینڈ کو با آسانی نو وکٹوں سے شکست دیدی، تھائی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 19.4 اوورز میں صرف 82 رنز پر آئوٹ ہو گئی، تھائی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ سکور پھنیتا مایا نے سکور کیا جو چھبیس رنز تھا جبکہ نتھکان چنتم بیس رنز بنانے میں کامیاب ہوسکیں، بنگلہ دیش کی جانب سے رومانہ احمد نے تین، ناہیدہ اختر ، سنجیدہ اختر اور شہولے اختر نے دو دو جبکہ سلمیٰ خاتون نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 11.4 اوورز میں حاصل کرلیا، شمیما سلطانہ 49 اور فرزانہ چھبیس رنز ناٹ آئوٹ بنانے میں کامیاب ہوئیں ، تھائی لینڈ کی جانب تھیپٹچا پوتھاونگ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ٹی 20 سیریز کا چوتھا میچ پاکستان کے نام، کیربینز کو 8 رنز سے شکست