لانگ مارچ پر جو عمران خان کہیں گے وہی ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پی تی آئی لانگ مارچ پر جو عمران خان کہیں گے وہی ہوگا، مارچ ہوا تو رانا ثنااللہ کو کھڑے ہونے کی جگہ تک نہیں ملے گی۔
لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ چودھری پنجاب پرویزالہٰی کا کہتا تھا پی ٹی آئی اسلام آباد لانگ مارچ پر جو عمران خان کہیں گے اس پر عمل درآمد ہوگا، اسلام آباد کے چاروں طرف عمران خان کی حکومت ہے، لانگ مارچ ہوا تو وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو اسلام آباد میں کھڑے ہونے کی جگہ تک نہیں ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ماڈل ٹاؤن کیس میں ٹیم کام کر رہی ہے، رانا ثناء اللہ کا اسمبلی کے اندر اعترافی بیان موجود ہے جو عدالت کو ثبوت کے طور پر دے رہے۔
دورہ لندن پرپرویزالہٰی نے کہا کہ5 سال بعد مونس الہٰی کی فیملی سے ملنے لندن آیا ہوں، نواز شریف سے ملنے کا شوق نہیں، کافی عرصہ ساتھ رہنے کے بعد انسان کو سیکھ جانا چاہیے، مجھے ان کے گھر کا بھی علم ہے ، ایک ایک شخص کا علم ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم