وزیرخزانہ

ابھی ڈنڈا تو چلایا ہی نہیں، مارکیٹ خود ٹھیک کررہی ہے، وزیرخزانہ

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈالر کی قدر میں کمی سے قرضوں کا بوجھ کم ہوگا، حکومت سینٹ کے بجائے 19 روپے 99 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ایکسپورٹ انڈسٹری کو بجلی فراہم کرے گی۔
ویب ڈِسک: اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وعدہ کیا تھا کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کو 9 سینٹ پر بجلی دی جائےگی اور دو ماہ انہیں 9 سینٹ پر بجلی دی گئی، پاکستان کو ایکسپورٹ کی ضرورت ہے۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اپٹما نے 12.7 فیصد ایکسپورٹ بڑھائی، آج برآمد کنندگان کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں، ٹیکسٹائل برآمد کنندگان نے برآمدات 12.7 فیصد بڑھائیں۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ ڈالر کی صحیح قدر 200 روپے سے نیچے ہے،ابھی ڈنڈا تو چلایا ہی نہیں،پاکستان کے قرض اور ادائیگیوں میں 2600 ارب روپے کی کمی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ وسائل میں رہتے ہوئے ایکسپورٹر اور کسانوں کیلئے جو ہوا کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ میری واپسی پر مارکیٹ نے اپنا کام شروع کر دیا۔
میڈیا کی جانب سے جب وزیر خزانہ سے سوال کیا گیا کہ کیا آئی ایم ایف کو بجلی کی اس قیمت پر اعتماد میں لیا؟
انہوں نے کہا کہ مجھے آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کی ضرورت نہیں،مجھے معلوم ہے کیا کررہا ہوں۔
انہوں نے کہا میرے پاس جواز موجود ہے، جب آئی ایم ایف والے آئیں گے تو بات کرلیں گے۔

مزید پڑھیں:  کاربن کریڈٹ صوبے کا حق ،قبضہ قبول نہیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا