عمران خان کی آڈیو لیک

عمران خان کی ایک اور آڈیو منظر عام پر آگئی

ویب ڈیسک: ہارس ٹریڈنگ سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مبینہ آڈیولیک سامنے آگئی ہے۔
آڈیو لیکس کا تسلسل جاری ہے، عمران خان سے جڑی ایک اور آڈیو لیکن سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی۔ لیک آڈیو میں عمران خان نمبر گیم پورا کرنے کے لیے ارکان کی خرید وفروخت پربات کررہے ہیں۔
غیر مصدقہ مبینہ آڈیو لیک میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ آپ کو بڑی غلط فہمی ہو گئ ہے کہ ان کے نمبرز پورے ہو گئے ہیں، یہ نمبر ایسا ہے نہیں، ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہو گیا ہے، اب سے لیکر48 گھنٹے بہت اہم ہیں، اس میں بڑی چیزیں ہو رہی ہیں۔
عمران خان کے مبینہ آڈیو میں سنا جا سکتا ہےکہ میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں جو ہم پبلک نہیں کر سکتے، 5 تو میں خرید رہاہوں میں نے میسج دینا ہے وہ پانچ بڑے اہم ہیں اور اس کو کہیں 5 اور سیکیورکر دے وہ والا تو 10 ہو جائیں ،گیم ہمارے ہاتھ میں ہے۔
مبینہ لیک آڈیو میں عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت قوم الارم ہوئی ہے لوگ چاہ رہے ہیں کسی طرح ہم جیت جائیں، اس لیے کوئی فکر نہ کریں کہ یہ غلط ہے یا ٹھیک ہے کوئی بھی حربہ ہو، ایک ایک بھی کوئی توڑدیتا ہے تو اس سے بھی بڑا فرق پڑے گا۔
واضح رہے اس سے قبل بھی عمران خان کی 2 آڈیولیک ہوچکی ہیں، پارٹ ون اورٹو کے عنوان سے لیک کی جانے والی ان آڈیوزمیں چیئرمین پی ٹی آئی سائفرپرگفتگو کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ججز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مشترکہ ادارہ جاتی رسپانس دینے کا فیصلہ