مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس

ویب ڈیسک :وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ایک شخص ملک کے اندر روزانہ جھوٹ بولتا ہے۔اورانکا چال ہے کہ جتنا جھوٹ بولو اتنا سچ لگنے لگے گا۔اورجھوٹ بول بول کر اس نے ہمیں تھکا دیا مگر وہ نہیں تھکا۔ مریم اورنگزیب نے کہا۔ کہ پچھلی پریس ٹاک میں عمران خان کی آڈیو لیک ہوِِئی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ سائفر پر کھیلنا ہے اور امریکہ کا نام نہیں لینا ۔ یہ آڈیو لیک عمران خان کے حقیقی آزادی کے بیانیہ پر ایک زوردار تھپڑ ہے جس کی گونج ہر روز آتی ہے لیکن عمران خان کے کانوں تک نہیں جاتی۔ عمران خان لوگوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔کیونکہ وہ عوام کو بےوقوف سمجھتے ہے
عمران خان جھوٹا، منافق اور فارن ایجنٹ ہے ۔جس نے پورے ملک کی معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا اوران چار سالوں میں اس نے لوگوں کے روزگار، کشمیر، فارن پالیسی کے ساتھ کھیلا ہے۔ یوٹرن خان نے 2018ءمیں اقتدار میں آنے کے لئے آر ٹی ایس کو بٹھا کر ہارس ٹریڈنگ کی۔ اورملک کی ترقی کے ساتھ کھیل کھیلا، ملک میں مہنگائی، افراتفری، عدم برداشت پیدا کیا اور معاشرے کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں:  حلقہ این اے 44: فاتح اور ہارنے والے رہنماء صوبے کے حکمران بن گئے