محمد کامران خان ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری

ویب ڈیسک: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد کامران خان ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت عارف علوی نے محمد کامران خان ٹیسوری کی بطور سندھ گورنر کی منظوری آئین کے آرٹیکل 101، ایک کے تحت دی۔
واضح رہے عمران خان حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کی کامیابی کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد گورنرسندھ کا عہدہ سے خالی تھا۔

مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت کا پنشن بوجھ سے نجات کیلئے اصلاحات کا عندیہ