بےروزگاری کسی کی کال کاانتظار نہیں کرےگی، شیخ رشید

ویب ڈیسک : اپنے ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے خاتم النبیین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت قوم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھوک افلاس اور بے روزگاری کسی کی کال کاانتظار نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں پر لوگ اپنے فیصلے خود کررہے ہیں، اسی کو خانہ جنگی کہتے ہیں۔


قبل ازیں آرمی چیف کی مدت ملازمت کے بیان کے حوالے سے کہنا تھا کہ اب تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں، اب فوری الیکشن ہونے چاہییں۔ حکومت اسلام آباد کے 25 لاکھ لوگوں کو قلعہ بند کرےگی تو لوگ اسلام آباد کے اندر اور مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلیں گے۔

مزید پڑھیں:  ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں غفلت کے مرتکب افسران کی نشاندہی ،رپورٹ وزیراعظم کو پیش