نوازشریف

مجھے اذیت پہنچانے کے لیے مریم نواز کو گرفتار کیا گیا، نوازشریف

مجھے اذیت پہنچانے کے لیے میرے آنکھوں کے سامنے مریم نواز کو گرفتار کیا گیا، مریم کی چھوٹی بیٹی کو روتے روتے گھر واپس جانا پڑا، مریم نے بہادری سے والد کا ساتھ دیا مجھے اس پر فخر ہے، سابق وزیراعظم نوازشریف
ویب ڈیسک: لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا لوگ میری اہلیہ کی بیماری کا مذاق اڑایا گیا، جب میری اہلیہ بستر مرگ پر تھیں تو میں نے درخواست کی تھی کہ میری اہلیہ بیمار ہے ایک ہفتے کے لیے فیصلہ ملتوی کیا جائے، ایک ہفتے بعد پاکستان آ جاؤں گا مگر نیب کے جج نے میری درخواست قبول نہیں کی، کیا ان لوگوں کے سینے میں دل نہیں ہے، ان سب تکالیف کے باوجود پاکستان جانے کا فیصلہ کیا، مریم سے کہا کہ ہم حق پر ہیں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
قائد مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ان کی حرکتیں قوم کے سامنے آرہی ہیں، ہر بات پر یوٹرن لیا گیا، انسان چال چلتا ہے، مگر اللہ کی اپنی حکمت ہوتی ہے، سب کچھ واضح ہوچکا ہے، ہمیں الیکشن سے باہر رکھنے کیلئےہمیں سزا دلوائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جج ارشد ملک کی باتوں سے سب کے سر شرم سے جھک جانے چاہئیں، جھوٹے مقدمات بنائے گئے، جن کا کوئی ثبوت تک موجود نہیں.
انہوں نے سوال کیا کہ جھوٹے مقدمات میں ہمیں کیوں جیل جانا پڑا؟ سوال پوچھنا میرا حق ہے، ترقی کرتے ملک کو آگے بڑھنے سے کیوں روک دیا گیا.
انہوں نے کہا انسداد دہشت گردی کے لیے ہماری کاوشوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا، پاکستان میں معاشی طور پر مستحکم ہوا۔
ہم نے ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر اس کا دفاع نا قابل تسخیر بنایا، ملک کو معاشی طور پر مستحکم کیا۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پی ٹی آئی کومذاکرات کی پیش کش