پشاور میں بھتہ خور

پشاورمیں بھتہ خورپھر سرگرم،دستی بم حملے معمول بن گئے

ویب ڈیسک :صوبائی درالحکومت پشاور میں گھروں پر دستی بموں سے حملے معمول بن گئے ہیں اور آئے روز گھروں پر دستی بموں سے حملے رپورٹ کئے جارہے ہیں جس نے شہریوں کو بھی سخت خوف و تشویش میں مبتلاکردیا ہے ۔ گزشتہ چند روز سے گھروں پر حملو ں کے
واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.
ان میں بیشترواقعات کو مبینہ بھتہ خوری کا شاخسانہ قراردیاجارہا ہے جو سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے ۔گزشتہ روز تہکال کے علاقے حاجی خیل میں نامعلوم افراد نے شہری کے گھر پر ہینڈ گر نیڈ بم سے حملہ کیاہے جبکہ فائرنگ بھی کی ،دھماکے سے گھر کو جزوی نقصا ن پہنچا تا ہم کسی قسم کا جا نی نقصا ن نہیں ہوا۔
مد عی رضا محمد نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر میں محوخواب تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے ان کے گھر پر فائرنگ شروع کردی اور بعد میں گھرکی چھت پر ہینڈ گر نیڈ بم پھینک دیا جو زوردار دھما کہ سے پھٹ گیاجس کے نتیجے میں گھر کے مین گیٹ اور دیو ارو ں کو جزوی نقصا ن پہنچا -واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھا ری نفری جائے وقو عہ پر پہنچ کر علا قے کا محا صر ہ کر لیا اور سرچ آ پر یشن شروع کر دی تاحال کسی قسم کی گرفتار ی عمل میں نہیں لا ئی گئی، پولیس نے قریبی نصب سی سی ٹی وی کیمرو ں کی فوٹیج اور دیگر شواہد اکھٹے کر کے نامعلوم افراد کیخلاف مقد مہ درج کر لیا ۔
اس سے چند روزقبل حیات آباد فیزون میں جنت شاہ نامی شخص کے گھر پر ہینڈ گرینیڈ پھینک ا گیا ہے جس سے تین افراد وسیم ، جہانزیب وغیرہ زخمی ہوگئے تھے جبکہ حیات آباد کے ہی علاقے فیزٹو میں مشکوک بیگ میں پڑا بم اس وقت پھٹ گیا تھا جسے حاجی صابرنامی شخص نے گھر کے گیٹ کے قریب جھاڑیوں میں پھینکا،شہریوں نے ان واقعات کی روک تھام کیلئے سیکورٹی انتظامات سخت کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں‌شدید آندھی و بارش سے 14 سالہ بچہ جاں بحق