نشتر ہسپتال ملتان

نشتر ہسپتال ملتان کی چھت سے درجنوں مسخ شدہ لاشیں برآمد

نشتر ہسپتال ملتان میں لاوارث لاشوں کو چھت پر پھینکنے اور بے حرمتی کرنے کے افسوس ناک واقعے نے دلوں کو دہلا کر رکھ دیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر چودھری زمان گجر کا کہنا تھا کہ نشتر ہسپتال ملتان کے دورے کے دوران مجھے ایک شخص نے کہا اگر نیک کام کرنا ہے تو سرد خانے چلیں، میں نے سرد خانہ کھولنے کا کہا تو نہیں کھول رہے تھے جس پر میں نے کہا اگر نہیں کھولا گیا تو ابھی ایف آئی آر کٹواتا ہوں۔
ان کا کہنا تھاکہ سرد خانہ کھلوایا تو وہاں بہت ساری لاشیں تھیں، اندازے کے مطابق 200 لاشیں سرد خانے میں تھیں، لاشوں پرایک کپڑا تک نہیں تھا، اپنی 50 سالہ عمر میں پہلی بار ایسا دیکھا۔
مشیر وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ اسپتال کی چھت پر لاشوں کو گدھ اور کیڑے کھا رہے تھے جبکہ چھت پر 3 تازہ لاشیں تھیں اور پرانی 35 لاشیں تھیں جنہیں گنتی کیا اور ویڈیو بنوائی۔
طارق گجر کا کہنا تھاکہ کچھ لاشیں ایسی لگ رہی تھیں جو دو سال تک پرانی ہوں، وی سی سے پوچھا کہ یہ لاشیں یہاں کیوں اس طرح رکھی ہیں؟
وی سی نے جواب دیا کہ یہ لاشیں میڈیکل کے طلبہ کے تجربات کیلئے رکھی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ ملتان کے نشتر ہسپتال سے متعدد لاشیں دریافت کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان طورخم بارڈر تین روز بند رہے گا