پی سی بی ہال آف فیم کا مقصد اپنے رول ماڈلز کی کامیابیوں کو سراہنا ہے، رمیز راجہ

چیئرمین پی سی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پی سی بی ہال آف فیم کا مقصد اپنے رول ماڈلز کی کامیابیوں کو سراہنا اور ان کی خوشیوں میں شامل ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ عبدالحفیظ کاردار نے پاکستان کو کرکٹ کا خواب دکھایا تھا اور یونس خان وہ کھلاڑی تھے کہ جنہوں نے ہمیشہ سخت محنت کو اپنا شعار بنایا اور تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کے لیے لاجواب کامیابیاں سمیٹیں۔رمیز راجہ نے کہا کہ یہ دونوں شخصیات ہمیشہ پاکستان کرکٹ کے افق پردمکتے ستاروں کی مانند رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  پی سی بی مینجمنٹ سے اختلافات پر سپر لیگ کمشنر نائلہ بھتی مستعفی