ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، یو اے ای نے نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 112 رنز کا ہدف دیدیا

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں یو اے ای کی ٹیم نے نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 112 رنز کا ہدف دیدیا ہے، یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے یو اے ای کی جانب سے محمد وسیم 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، نیدرلینڈز کی جانب سے بس ڈی لیڈی نے تین، فریڈ کلاسین نے دو جبکہ ٹم پرینگل اور رولف وین ڈیر ماروی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ٹی 20 سیریز کا چوتھا میچ پاکستان کے نام، کیربینز کو 8 رنز سے شکست