یوکرین میں مارشل لا نافذ

پوٹن نے یوکرین کے الحاق شدہ 4 علاقوں میں مارشل لا نافذ کر دیا

ویب ڈیسک: روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے ماسکو کے زیر قبضہ یوکرین کے ان چار علاقوں میں مارشل لاء نافذ کر دیا۔ ماسکو نے حال ہی میں جنگ زدہ ملک یوکرین سے ان علاقوں کو کاٹ کر اپنا حصہ بنا لیا تھا۔
روسی صدر نے روس کے اندر تمام علاقائی گورنروں کو ہنگامی اختیارات تفویض کیے ہیں۔ یہ اقدام روس بھر کے لیے نئی سخت پابندیوں کا جواز بن سکتے ہیں۔
روسی صدر نے یہ واضح نہیں کیا کہ مارشل لا کے تحت کون کون سے اقدامات کیے جا سکتے ہیں تاہم کہا کہ یہ حکمنامہ جمعرات سے نافذالعمل ہو گا۔
روس کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا نے یوکرین کے ڈونیٹسک، لوہانسک، خرسون اورزاپوریزیا جیسے الگ کیے گئے علاقوں کے لیے پوٹن کے مارشل لا کے اقدام کی فوری طور پر توثیق کر دی ہے۔
صدر پوٹن نے کہا ہے کہ ہم روس کی سلامتی اور محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے لمبے چوڑے مشکل مسئلوں کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13اعلیٰ افسران برطرف