کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک: لاہور کے مقامی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اعوان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے ریاستی اداروں کے خلاف گفتگو اور سرکاری کام میں مداخلت کے مقدمات میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے رہنما مسلم لیگ ن کیپٹن (ر) صفدر کی حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد کردی۔
تھانہ اسلام پورہ نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف انتشار انگیز تقاریر کرنے کے الزام کا مقدمہ درج کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں غزہ کیمپ پر گاڑی چڑھا دی گئی ، 2افراد جاں بحق