منشیات فروشوں اور سمگلروں کیخلاف فیصلہ کن آپریشن کی تیاری

ویب ڈیسک :وزیرِ اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایات منشیات فروشوں اور منشیات سمگلروں کیخلاف فیصلہ کن آپریشن ‘کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے اینٹی نارکوٹکس،محکمہ ایکسائز، پولیس ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیرِ صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا
جس میں اسپیشل سیکرٹری ٹو سی ایم عادل صافی ، ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس بریگیڈیئر عبدالمنان، ڈپٹی سیکرٹری ہوم اسرار احمد ،ڈائریکٹر اینٹی سمگلنگ ساجد خان ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان ایس پی ہیڈکوارٹر رحیم حسین اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی
اجلاس میں منشیات فروشوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کا فیصلہ کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے حکمت عملی تیار کرنے اور ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کردیں اجلاس میں فیصلے کئے گئے کہ منشیات میں استعمال ہونے والی پوست کی کاشت پر پابندی عائد کرنے کیلئے صوبائی حکومت سے رابطہ کیاجائے گا اور کاشت کاروں کو متبادل کاشت اور کاروبار کیلئے ترغیب دی جائے گی اس کے علاوہ تمام متعلقہ اداروں کو منشیات سمگلروں اور منشیات کے بڑے ڈیلروں کا ڈیٹا ایک ہفتے اکھٹا کرنے کیہدایات جاری کی گئیں۔

مزید پڑھیں:  ڈالر مزید مہنگا، 278 روپے 45 پیسے کی سطح پرٹریڈ کرنے لگا