خیبرپختونخوامیں ڈینگی کے وار، مزید 336 افراد متاثر

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کے مزید 336 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار710تک جا پہنچی۔
محکمہ صحت کے مطابق پشاورمیں سب سے زیادہ ڈینگی کے157 کیسز رپورٹ ہوئے، مردان میں 43،خیبر 37 اوردیر لوئر میں 35نئے کیسز سامنے آئے۔ محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں ڈینگی کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 1540 ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 مریض ہسپتال میں داخل کرائے گئے۔ رواں سال اب تک صوبے میں 15 افراد ڈٰینگی سے انتقال کر چکےہیں۔

مزید پڑھیں:  ایف آئی اے لاہور نے خاتون انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا