لندن میں میٹنگ شیخ رشید

لندن میں استخارہ کی میٹنگ 7 روزہ چلے میں بدل گئی: شیخ رشید

ویب ڈیسک :سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لندن میں استخارہ کی میٹنگ 7 روزہ چلہ میں بدل گئی، تعیناتی پسند نا پسند پر نہیں بلکہ آئین اور قانون کے مطابق میرٹ پر ہوگی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ احتساب، حساب اور انتخاب ہو کر رہے گا، مفرور ملزم لندن میں بیٹھے اہم فیصلوں کے نام پر قوم کا مذاق اڑا رہے ہیں ، 30 نومبر کے بعد 13 پارٹیاں تیتر بیتر ہو جائیں گی.سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نوجوان گونگا بہرہ نہیں رہا، غریب کو پیناڈول مل رہی ہے
نہ انسولین، راولپنڈی پہنچنے پرعمران خان کا تاریخی استقبال کروں گا، 15 دن اہم ہیں اس لئے 30 نومبر تک ٹی وی نہیں ٹویٹر پر چلا گیا ہوں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ FIR کٹ نہیں رہی، پوسٹمارٹم کی رپورٹ نہیں مل رہی، وزرا دفتر نہیں جا رہے حکومت ٹھپ ہوگئی، پنڈی میں بچیوں کے 50 سکول کالج اور 5یونیور سٹیاں بنائی ہیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، سنیچنگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزم ساتھی سمیت گرفتار