میکسیکو میں نائٹ کلب پر حملہ، 10 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: میکسیکو کے صوبے گوانا خواتو میں مسلح ملزمان نے ایک نائٹ کلب میں گھس کر 9 افراد کو مار ڈالا۔
مقامی میڈیا کے مطابق گوانا صوبے سے متصل قصبے ال آلتو میں مسلح افراد نے ایک نائٹ کلب پر دھاوا بول دیا۔ ملزمان نے مجمع میں شامل افراد پر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد ملزمان وہاں سے فرار ہو گئے جس پر پولیس نے وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔
گزشتہ ماہ اراپواتو کے قصبے میں ایک بیئر ہال میں 12 جبکہ ستمبر میں تاریمورو کے ایک پول ہال میں فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  جعلی سرکار کو جلد زمین بوس کردیں گے ، بیرسٹر سیف