ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی انتخابات

ڈونلڈ ٹرمپ کا 2024 کے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی سیاست میں دوبارہ واپسی ہوگئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے صدارتی امیدوار کے طور پر وفاقی الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کردیے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کی غیر معمولی کارکردگی کے بعد 2024 کی صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ 2024 میں دوبارہ ریاست ہائے متحدہ امریکا کی صدارت کے لیے انتخاب لڑیں گے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو دوبارہ عظیم اور شاندار بنانے کے لیے میں آج ریاست ہائے متحدہ کے صدر کے لیے اپنی امیدواری کا اعلان کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی وائٹ ہاؤس واپس جیتنا چاہتی ہے تو وہ "سیاستدان یا روایتی امیدوار” کو نامزد کرنے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کی جانب سے فیلڈ ہسپتال پشاور کے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گیا