ایل آر ایچ نرسوں کا دھرنا ختم

مذاکرات کامیاب،ایل آر ایچ میں نرسوں کادھرنا ختم

ویب ڈسیک :لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورکی انتظامیہ اور احتجاجی نرسز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد گزشتہ ایک ہفتے سے جاری احتجاجی دھرنا ختم کرنے کااعلان کردیا گیاہے۔
اس سلسلے میں انتظامیہ نے نرسز کے مسائل اورجائز مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے صدر فضل مولیٰ کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے کل 12بجے تک اعلامیہ جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں14دن سے جاری دھرنا ختم کر دیا ہے مذاکرات میں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے برطرف 28 نرسز کو بحال کیا جائے گا جبکہ الاونسز میں کٹوتی کا فیصلہ بھی واپس لینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اس ضمن میںکل تک اعلامیہ جاری نہ کیا گیا تو ہسپتال میںدوبارا احتجاج کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: ججز خطوط پر ازخود نوٹس، سماعت 30 اپریل کو ہوگی