عمران خان راولپنڈی کی کال

عمران خان نے 26نومبر کو راولپنڈی آمد کی کال دید ی

ویب ڈیسک: عمران خان نے 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کو راولپنڈی بلایاچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے 26 نومبر کو لانگ مارچ میں شرکت کے لیے ملک بھر سے پی ٹی آئی کے کارکنان کو راولپنڈی بلایا گیا ہے۔لاہور سے شروع ہونے والا لانگ مارچ ریلی 26 نومبر کو اپنی آخری منزل راولپنڈی پہنچے گا جہاں عمران خان خود مارچ کی قیادت کریں گے۔ لانگ مارچ کا مقصد کرپٹ سے حقیقی آزادی حاصل کرنا ہے۔ پی ٹی آئی قیادت عوام کی حمایت سے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرتی ہے۔ عمران خان نے لانگ مارچ سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے بتایا جنہوں نے مجھے مارنے کی کوشش کی ابھی بھی وہیں بیٹھے ہیں۔انھوں نے بلاول پر تنقید کر کے بتا یا بلاول کا سیاسی مستقبل نظر نہیں آرہا یہ ڈھونڈتا پھرے گا اس کے باپ آصف زرداری نے چوری کا پیسہ کہاں کہاں رکھا ہے؟

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دو مرحلوں پر مشتمل انسداد پولیو مہم کا آغاز