26نومبر کا دن امپورٹڈ حکومت

26نومبر کا دن امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کا دن ہوگا، بیرسٹر سیف

معاون خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ 26نومبر کا دن امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کا دن ہو گا
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کال پر خیبرپختونخوا سے عوام کی بڑی تعداد راولپنڈی پہنچے گی اور حقیقی آزادی مارچ عوام کو حقیقی آزادی دلائے گا۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ میں اضافہ ہو چکا ہے، عوام مہنگائی اور بیرونی سازش کا حساب برابر کریں گے، کرپٹ اور چور ٹولے کو بھاگنے نہیں دیں گے۔
بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا کہ 26نومبر کا دن امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کا دن ہوگا۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی:خواتین ارکان کیلئے نازیبا جملے کسنے کیخلاف قرارداد منظور