آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری وزیراعظم کو موصول

آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری وزیراعظم کو موصول

ویب ڈیسک : آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری حکومت کو موصول ہوئی ۔وزیراعظم نے آج اتحادیوں کا اجلاس بلالیا اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی تصدیق کی ہے کہ وزارت دفاع کی طرف سے بھجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہو گئی ہے ۔جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس بھی آج طلب کر لیا ہے۔سمری میں چیئرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے عہدوں کے لیے ناموں کا پینل بھجوایا گیا ہے۔مریم اورنگزبب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف متعین طریقہ کار کے مطابق ان تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ اب وزیراعظم آفس نے بھی آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے سمری موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  کرک، خوشحال خان خٹک یونیورسٹی ماسٹرز امتحانات کا شیڈول جاری