ڈبلیو ایس ایس پی ملازمین

ڈبلیو ایس ایس پی ملازمین کا کمپنی ختم کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک :سینی ٹیشن کمپنی پشاور کے ملازمین نے کمپنی کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ ملازمین نے دعویٰ کیا ہے کہ کمپنی کو ختم کرنے تک یہ دھرنا جاری رہے گا ۔ آل میونسپل ورکرز یونین سینی ٹیشن کمپنی پشاور کا ہنگامی اجلاس یونین کے واقع آفس وز یر باغ ورکشاپ میں منعقد ہوا۔
اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے چیئر مین ریاض خان اور جنرل سیکرٹری عابد سہیل اور دیگر نے کہا ہے کہ قائم مقام جنرل منیجر ہیومن ریسورس کے باعث مسائل حل نہیں ہورہے 30 نئے میونسپل انسپکٹرز کو بھی بھرتی کیا گیا جس کی وجہ سے مستقل ملازمین کی نوکری کو خطرات لاحق ہیں اسی طرح کمپنی کیڈر کے ملازمین کو تاحال انکریمنٹ سے محروم رکھا ہے کمپنی انتظامیہ ملازمین کو دوبارہ احتجاج کرنے پر مجبور کرتی ہے جس کے لیے آل میونسپل ورکرز یونین نے آخری جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملازمین کمپنی کو ختم کرنے کے لئے آج صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے اور یہ دھرنا تب تک جاری رہے گا جب تک کمپنی کو ختم کر کے تمام کمپنی کیڈر اور مستقل ملازمین کو کیپیٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاور اور ٹی ایم ایز کے حوالہ نہیں کیا جاتا۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں جنگ بندی فوری اور انتہائی ضروری ہے، ملالا یوسف زئی