پاکستان فوجی طاقت

پاکستان کسی بھی جارحیت اور مہم جوئی کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے

ویب ڈیسک :افوج پاکستان نے آزاد کشمیر کے حوالے سے بھارتی فوج کے اعلی عہدیدار کا بیان مسترد کر دیا،ڈی جی آئی ایس پی آرنے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی اعلی فوجی عہدیدار کا خود فریبی پر مبنی بیان غیرضروری تھا، بھارتی عہدیدار کا بیان داخلی سیاسی صورتحال کے بھارتی فوج کی سوچ پر اثرات کو واضح کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کی خواہش کے ساتھ اپنی سرزمین کیخلاف کسی بھی جارحیت اور مہم جوئی کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ،حال ہی میں بالاکوٹ حملوں سمیت پاکستان کئی مواقع پر اپنی صلاحیت کا اظہار کر چکا ہے.
توقع ہے کہ خطے میں امن کے لئے بھارتی فوج غیر ذمہ دارانہ اور تلخ بیان بازی سے گریز کرے گی ،ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ توقع ہے کہ بھارتی فوج سیاسی آقائوں کے رجعت پسند نظریات کے لئے انتخابی حمایت کی خاطر ایسی باتوں سے گریز کرے گی ۔بھارتی عہدیدار کا بیان سراسر غلط اور بے بنیاد الزام ترشی پر مبنی ہے، نام نہاد لانچ پیڈز اور دہشتگردی کے الزامات بھارتی فوج کے مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں، بھارتی فوجی عہدیدار کے بلند و بانگ اور غیر حقییقی دعوے عقل و دانش کی توہین ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایندھن کا خرچ اور بجلی بل کم کرنے پر کام کر رہے ہیں، مشیر خزانہ مزمل اسلم