یونیورسٹی روڈ پر سٹورز کے باہر رش

یونیورسٹی روڈ پر سٹورز کے باہر رش، متعدد کے منیجرز گرفتار

ویب ڈیسک : یونیورسٹی روڈ پشاور پر سٹورز ، مالز اور فوڈ چینز کے باعث شدید ٹریفک جام کی شکایات کے بعد ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کا آغاز کردیا انتظامیہ نے مختلف سٹورز کے منیجرز کو گرفتار کرلیا ضلعی انتظامیہ کے مطابق علاقہ مجسٹریٹ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے متعلقہ ایس ایچ او اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ یونیورسٹی روڈ کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران پتا چلا کہ سیفائر سٹور، لائم لائیٹ اور ایتھینک سٹور کے باہر گاڑیوں کا انتہائی رش ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک جام ہے
جس پر تینوں سٹوروں کے میجرز کو مزید کارروائی کیلئے گرفتار کر لیا گیا سی فائر پلازہ کی پارکنگ کو دیگر مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا جس پر مالک کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر دی گئی ہے۔یونیورسٹی روڈ پر تمام پلازہ مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے پلازوں میں مخصوص پارکنگ کو صرف پارکنگ مقاصد کیلئے استعمال کریں اور سڑک پر گاڑیاں کھڑی نہ کروائیں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کا بہاؤ معمول کے مطابق رہے بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان