چڑیا گھر پشاور سانپوں کی ہلاکت

چڑیا گھر پشاور میں سانپوں کی ہلاکت کا نوٹس،ڈائریکٹر عدالت طلب

ویب ڈیسک :پشاور ہائیکورٹ نے چڑیا گھر پشاور میں سانپوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر چڑیا گھر کو عدالت طلب کر لیا، چیف جسٹس قیصر رشید خان اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے چڑیا گھر میں سانپوں کی ہلاکت سے متعلق ایک نوٹس پر سماعت کی، اس دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سکندر حیات شاہ اور ڈائریکٹر چڑیا گھر بھی عدالت کے روبروپیش ہوئے، اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں میڈیا کے ذریعہ خبر ملی ہے کہ چڑیا گھر میں سانپوں کی ہلاکت ہوئی ہے
جس پر ڈائریکٹر چڑیا گھر نے کہا کہ چڑیا گھر میں دو سانپوں کی ہلاکت ہوئی ہے، انہوں نے ان سانپوں کیلئے جگہ فراہم کی ہے جبکہ یہ سانپ کنٹریکٹر کے ہیں اور ان کی دیکھ بھال کنٹریکٹر کی ذمہ داری ہے، دوران سماعت چیف جسٹس کی جانب سے چڑیا گھر میں جانوروں کی خوراک کیلئے فنڈز سے متعلق استفسار پر ڈائریکٹر نے کہا کہ خوراک کیلئے فنڈز کی کمی نہیں، یہ دوسانپ بھی خوراک کی وجہ سے نہیں مرے بلکہ سردی کی وجہ سے ان کی ہلاکت ہوئی ہے۔ بعدازاں عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کا اجلاس، نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کی قرارداد منظور