لنڈیکوتل میں لوڈشیڈنگ احتجاج

لنڈیکوتل میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج، پاک افغان شاہراہ بلاک

ویب ڈیسک : لنڈیکوتل چر وازئے  کے مقام پر عوام نے بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجاً پاک افغان شاہراہ کو ہرقسم کے ٹریفک کے لئے بند کر دیاگیا تھا مظاہرہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین، بلدیاتی نمائندگان سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر سیاسی قائدین،سید مقتدر شاہ آفریدی،زرنور آفریدی، عبدالرئوف  شینواری، مفتی محمد اعجاز شینواری،تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری، معرا ج الدین شینواری، عبدالرازاق شینواری، شاہ رحمان شینواری، ملک نثار آفریدی،کلیم اللہ شینواری، یادوزیر شینواری ابودردا شینواری اور دیگر شرکاء نے کہا کہ لنڈی کوتل گر ڈ سٹیشن عملہ کی طرف سے ناروا لوڈشیڈنگ کے باعث علاقے کے تمام بڑے اور چھوٹے پانی کے ٹیوب ویلز بند پڑے ہیں جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ ناروا لوڈشیڈنگ کو فوری ختم اور پرانے شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جائے مظاہرین نے گر ڈ سٹیشن عملہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور احتجاج ختم کرنے کیلئے ٹیسکو حکام کو مطالبات پیش کردیئے ۔ لنڈی کوتل پولیس حکام نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کرکے پاک افغان شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا دوسری طرف احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر منگل کے روز تک بجلی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ ختم نہ کیا گیا تو بدھ کے روز دوبارہ احتجاج کے موقع پر پاک افغان شاہراہ بند کریںگے

مزید پڑھیں:  شرح سود 22فیصد پر برقرار،سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی جاری