کرم میں 1635ایکڑ زمین لیز پر دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضم ضلع کرم میں 1635ایکڑ زمین لیز پر دینے کا اقدام پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، اس ضمن میں دائر رٹ پٹیشن میں درخواست گزار نورمت خان ودیگر نے سیکرٹری منرل ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ،ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرل کے پی، ڈائریکٹر لائسنسنگ ودیگرکو فریق بنایا ہے۔ ان کے وکیل دارس خان نے بتایا کہ کرم کے علاقہ گندائو میںمعدنیات نکالنے کیلئے منرل ڈیپارٹمنٹ نے لیز دینے کیلئے اشتہارجاری کیا تھا تاکہ اسے 30سال کیلئے لیز پردیاجاسکے تاہم مقامی مشران نے یہ اقدام چیلنج کیا جس پر عدالت نے مائننگ معطل کردی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اب لائسنسنگ اتھارٹی نے 27اکتوبر 2022کو ایک حکم نامہ جاری کرکے 1635ایکڑ زمین لیز پر ایک نجی کمپنی کو دے دی ہے جو شیڈول 7کی خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کے پی مائنزاینڈ منرل ایکٹ2017میں شیڈول 7کی پراویژن شامل کرنے کے بعد مقامی مشران کی مشاورت اورمرضی سے لیز گرانٹ دیا جاسکے گا ۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کی قصور میں حفاظتی ضمانت منظور