سپیکر پرجانبداری کاالزام

سپیکر پرجانبداری کاالزام،صوبائی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ

ویب ڈیسک :خیبرپختونخوااسمبلی کا اجلاس اپوزیشن اور حکومتی بنچوں کے شور شرابا کے بعد آج منگل کے روز تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ پیر کے روز اسمبلی کے اجلاس میں اے این پی کے ایم پی اے کی جانب سے سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کی آئینی ذمہ داری اور غیر جانبداری سے متعلق امور کی نشاندہی اس تنازع کی وجہ بنی ہے۔ ایم پی اے سردار حسین نے سپیکر کو یاد دلایا کہ پارٹی کے سیاسی اجلاس میں انہیں شرکت سے اجتناب کرنا چاہیے تھا ۔ پارٹی سربراہ کی طرف سے اسلام آباد کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان پر بطور سپیکر کارکن جمع کرنا اس عہدے کا متقاضی نہیں تھا۔
اپوزیشن ممبر کے اس اعتراض پر مشتاق غنی نے واضح کر دیا کہ وہ صرف اس اسمبلی کے اندر سپیکر ہیں عام زندگی میں کسی بھی اجلاس اور ملاقات کی پابندی نہیں ہے۔ اس موقع پر ایم پی اے لیاقت خان نے سپیکر کی حمایت میں بات کی جس سے اپوزیشن اور حکومتی بنچوں کے نمائندے اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور شور شروع کر دیا جس کے بعد سپیکر نے اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر تک ملتوی کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری