روسی تیل درآمد

روسی تیل اور گندم کی درآمد سوالیہ نشان ہیں، شیخ رشید

ویب ڈیسک :سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف جلدی کر لے الیکشن قبل از وقت ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ قابل احترام سعودی سفیر کو سمجھ ہے کہ سیاسی استحکام پاکستان کی ضرورت ہے لیکن شہبازشریف اور فضل الرحمان کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ارشد شریف پر زندگی میں 16ایف آئی آر ہوئیں، ارشد شریف کی شہادت پر 44دن کے بعد ایف آئی آر ہوئی وہ بھی ماں کی مدعیت میں نہیں۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ روسی تیل اور گندم کی درآمد سوالیہ نشان ہیں۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، معمولی تکرار پر چاقو چل گیا، جماعت نہم کا طالبعلم قتل