بنگلہ دیش کی اپوزیشن مستعفی

بنگلہ دیش کی اپوزیشن مستعفی،نئے انتخابات کا مطالبہ

ویب ڈیسک :بنگلہ دیش کی اپوزیشن جماعت کے ایک لاکھ سے زائد حامیوں نے ڈھاکہ میں وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نئے انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سنیچر کو مظاہرین نے گلاب باغ سپورٹس گرانڈ میں ‘شیخ حسینہ ایک ووٹ چور ہے’ کے نعرے لگائے۔اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے تمام سات ارکان نے پارلیمنٹ سے اپنے استعفوں کا اعلان کیا ہے۔مغربی ممالک کی حکومتوں اور اقوام متحدہ نے بنگلہ دیش کے سیاسی ماحول پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بنگلہ دیش ایشیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے تاہم یوکرین کی جنگ نے حکومت کو گیس اور ڈیزل کی درآمدات معطل کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔حالیہ مہینوں میں بجلی کی کمی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ملک میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔بنگلہ دیشی ٹکے کی قدر میں 25 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے جس سے خوراک کی درآمد کی لاگت بڑھ گئی ہے اور غریب اور نچلے متوسط طبقے کو نقصان پہنچا ہے۔شیخ حسینہ واجد نے اپنے استعفے اور نگراں حکومت کے تحت انتخابات کے مطالبات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ اور دیر بالا میں ٹریفک حادثات، 7 افراد جاں بحق، 8 زخمی