چین اور بھارت کے فوجی

چین اوربھارت کے فوجی اہلکاروں میں سرحد پر تصادم، متعدد زخمی

ویب ڈیسک :بھارت کی شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں بھارت اور چین کی افواج کے درمیان لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں چنداہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔بھارت کی فوج کے ایک بیان کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے جوان توانگ سیکٹر میں ایل اے سی پر پہنچے جن کا مقابلہ بھارتی جوانوں نے مضبوط اور پر عزم انداز میں کیا۔ اس تصادم میں دونوں جانب کے فوجی جوان زخمی ہوئے۔
تاہم بھارتی فوج نے اپنے بیان میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد واضح نہیں کی۔ذرائع کے مطابق تصادم کے وقت بھارتی افواج کے کم از کم تین یونٹ موجود تھے جب کہ بھارتی جوانوں کے مقابلے میں زیادہ چینی جوان زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب