2اتحادی جماعتیں ناراض،وفاقی کابینہ اجلاس کابائیکاٹ

2اتحادی جماعتیں ناراض،وفاقی کابینہ اجلاس کابائیکاٹ

ویب ڈیسک : حکومت کی2 اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بی این پی مینگل اور جے یو آئی کے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وزراء نے کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وزراء نے ریکوڈک کے معاملے پر کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ ذرائع کے مطابق بی این پی مینگل اور جے یو آئی کے وزراء کابینہ اجلاس میں شریک ہوئے اور احتجاج ریکارڈ کرایا
دونوں جماعتوں کے وزراء احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بی این پی مینگل اور جے یو آئی نے معاہدے کو 18ویں ترمیم کے خلاف قرار دیا ہے۔ بائیکاٹ کرنے والے وزراء میں آغا حسن بلوچ، حاجی ہاشم اور مولانا عبدالواسع شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر طلب