پٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کردی

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی مد میں ریلیف دے دیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کر کے ایک لٹر پٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کردی۔
وفاقی وزیر خزانہ کے اعلان کے بعد پیٹرول 10 روپے کی کمی کےساتھ فی لیٹر 214 روپے 80 پیسے میں دستیاب ہوگا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت ساڑھے 7 روپے کمی کے بعد 227 روپے 80 پیسے ہو جائے گی ۔مٹی کے تیل کی قیمت بھی 10 روپے کمی کے بعد 171 روپے 83 پیسے مقرر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10روپے کمی ہوگی، لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 169روپے ہوگی۔

مزید پڑھیں:  لیڈی پولیس اہلکار سپر ہیومن ہیں، ان کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں، مریم نواز