NAB featured 750x369 1

نیب نے شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں کل طلب کر لیا

لاہور : نیب لاہور نے شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں کل طلب کر لیا ہے ،

تفصیلات کے مطابق نیب نے شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ  پیش ہونے کی ہدایت کر دی، شہبازشریف کو تیسری بار طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، پہلے دو بار پیش نہیں ہوئے تھے،

نیب کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا، نوٹس میں کہا گیا کہ قانون کے مطابق شہباز شریف بذات خود پیش ہوں اور قومی ادارے کو مطلوبہ معلومات فراہم کریں ،

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل

شہباز شریف اپنے خلاف جاری تحقیقات میں قومی ادارے کیساتھ تعاون کریں، شہباز شریف دونوں بار ملک میں ہونے کے باوجود نیب آفس میں پیش نہیں ہوئے۔ شہباز شریف نے اپنے نمائندے کے ذریعے نیب کو مطلوبہ دستاویزات جمع کرائی تھیں، ذرائع کے مطابق نیب شہباز شریف کی جانب سے بھیجے گئے جواب سے مطمئن نہیں ہوا،

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

ا دھر ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق کورونا وائرس خطرات کے باعث شہباز شریف پیش نہیں ہوئے تھے جبکہ مطلوبہ ریکارڈ نیب کو فراہم کر دیا ہے۔ ن لیگ کی ترجمان نے نیب کو پیش کش کی ہے کہ مزید سوالات پوچھنا چاہیں تو ویڈیو کانفرس کے ذریعے پوچھ سکتے ہیں، موجودہ حالات میں شہباز شریف کی زندگی خطرے میں نہ ڈالی جائے۔