ارشد شریف قتل کیس

ارشد شریف قتل کیس: جے آئی ٹی نے مقتول کی والدہ کا بیان قلمبند کرلیا

ارشد شریف قتل کیس میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر بنائی جانے والی خصوصی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے مقتول صحافی کی والدہ کا بیان ریکارڈ کرلیا۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق ارشد شریف قتل کیس ایس جے آئی ٹی کا نواں اجلاس ہوا، جس میں بتایا گیا کہ سپیشل جے آئی ٹی نے ارشد شریف شہید کے گھر ان کی والدہ اور فیملی سے ملاقات کی اور مقتول صحافی کی والدہ کا بیان ریکارڈ کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق ایس جے آئی ٹی کا اگلا اجلاس 22 دسمبر کو پھر منعقد ہوگا۔
واضح رہے کہ ایس جے آئی ٹی نے والدہ سمیت ارشدشریف قتل کیس میں اب تک 27 لوگوں کے بیانات قلم بند کر لیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مشرق وسطی میں پائیدار امن دو ریاستی حل سے ممکن ہے، اسحاق ڈار