وفاق نے صوبے کے پیسے نہیں دیئے تو حق چھین کر لیں گے، وزیراعلیٰ محمودخان

ویب ڈیسک: خیبرپختوںخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ وفاق خیبرپختونخوا کے پیسوں پر قابض ہے، : وفاق کو آخری وارننگ دے رہا ہوں اپنا حق چھین کر لیں گے۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاورمیں متعدد منصوبوں کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاق صوبائی حکومت کے پیسوں پر قابض ہے، صوبائی حقوق کیلئے اگلے ہفتے سپریم کورٹ جائینگےوفاق کو آخری وارننگ دے رہا ہوں، ہمیں ہمارا حق نہ دیا تو چھین کر لیں گے

مزید پڑھیں:  چینی صدر 5سال بعد سرکاری دورے پر فرانس پہنچ گئے

وزیراعلیٰ محمودخان نے مزید کہا کہ جتنے بھی فنڈز مانگ رہے ہیں وہ آئینی حق ہےاگر پیسے نہیں ملیں گے تو قبائلی اضلاع میں پولیس کیلئے سٹیشنز کیسے بنائیں گے، ٹی وی پر چند مسخرے بیٹھ کر ہم پر تنقید کررہے ہیں، اسمبلی تحلیل سے متعلق پارٹی چئیرمین فیصلہ کریں گے، جو حکم دینگے عمل کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کارکن کامران خان گمشدگی کیس:پشاور ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا