خاتون جج دھمکی کیس

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان 18 جنوری کو طلب

خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ٹرائل کا باقاعدہ آغاز ہوگیا،عدالت نے سابق وزیر اعظم کو 18 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔
ویب ڈیسک: عدالت کی جانب سے مقدمے میں عمران خان کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں جب کہ اسلام آباد پولیس نے بھی مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔
مقامی عدالت کے سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم نے نوٹس جاری کرنے کے احکامات دیدیے۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد جلسے کے دوران خاتون جج کو دھمکی دی تھی، جس کے بعد ان کے خلاف مقدمے میں سے دہشت گردی کی دفعات حذف ہونے پر کیس سیشن کورٹ بھیجا گیا تھا۔
خاتون جج کودھمکی کے کیس میں عمران خان ضمانت پر ہیں۔ ٹرائل کا آغاز کرتے ہوئے عدالت نے عمران خان کو 18 جنوری کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

مزید پڑھیں:  آڈیٹر جنرل رپورٹ، سمارٹ کارڈز بارے نیا پینڈورا باکس گھل گیا