پشاور گڑمنڈی

پشاور گڑمنڈی میں خون کی ہولی، 3 افراد قتل

ویب ڈیسک: پشاور گڑمنڈی میں لین دین کے تنازع پر 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق گڑمنڈی پشاور میں زمیندار اور آڑھتی کےدرمیان لین دین کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، شوگران روڈ پر حادثہ، طالبہ جاں بحق، 7 افراد زخمی