سعودی عرب میں موسلا دھار بارشیں

سعودی عرب میں موسلا دھار بارشیں، مکہ مکرمہ میں سیلابی ریلے گاڑیاں بہا لے گئے

ویب ڈیسک :سعودی عرب کے کئی شہروں میں موسلادھار بارش نے موسم سرد کر دیا جبکہ مکہ مکرمہ میں سیلابی ریلے گاڑیاں بہا لے گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، کچھ علاقوں میں سیلابی ریلے سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں بہا لے گئے جس کے باعث انتظامیہ کی جانب سے الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
قومی مرکز برائے موسمیات کی طرف سے دیگر کئی علاقوں میں بھی آئندہ چند روز کے دوران موسلادھار بارشوں اور ژالہ باری کے باعث سردی کی شدت میں واضح اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔بلجون نے تمام شہریوں اور رہائشیوں سے اپیل کی کہ وہ مجاز حکام کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں، موسم کے ان اتار چڑھا کے وقت احتیاط برتیں اور ٹریفک سیفٹی قوانین پر عمل کریں۔

مزید پڑھیں:  نوازشریف کو دوبارہ ن لیگ کا صدر بنانے کی تیاریاں مکمل