شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کیخلاف سرفراز احمد اور میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کرنے کا عندیہ دیدیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیف سلیکٹر سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے عندیہ دیا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سابق کپتان وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد اور فاسٹ بائولر میر حمزہ کو موقع دیا جاسکتا ہے، اتوار کے روز کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ سکواڈ میں مزید تین کھلاڑیوں کو ان کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے شامل کیا گیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ میرے علم میں لایا گیا کہ فاسٹ بائولر نسیم شاہ فٹ نہیں ہے جس کے بعد میں نے شاہنواز دھانی اور میر حمزہ کو سکواڈ میں شامل کیاہے تاکہ فاسٹ بائولنگ کا شعبہ مضبوط ہوسکے، ان کا کہنا تھا کہ شاہنواز دھانی ایک طویل عرصے سے ٹیم کے ساتھ ساتھ ہیں اور میرے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ انہیں موقع دیا جائے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کی غیر موجودگی میں ضروری تھا کہ کسی بائیں ہاتھ کے اچھے فاسٹ بائولر کو ٹیم کا حصہ بنایا جائے اور میرے خیال میں میر حمزہ اس کیلئے بہترین تھا جسے شامل کیا گیا ، ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں شامل کھلاڑی طویل عرصے سے تینوں فارمیٹس میں کھیل رہے ہیں اور یہ ضروری ہے کہ بینچ سٹرینتھ بنائی جائے تاکہ کھلاڑیوں کو آرام بھی ملے سکے۔

مزید پڑھیں:  پی سی بی مینجمنٹ سے اختلافات پر سپر لیگ کمشنر نائلہ بھتی مستعفی