گوادرمیں مکمل شٹر ڈائون،کوسٹل ہائی وے بند

ویب ڈیسک :حق دو تحریک کے رہنمائوں کی گرفتاری کے خلاف گوادر، اورماڑہ اور پسنی میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کی جا رہی ہے۔کارکنان نے مکران کوسٹل ہائی وے، اورماڑہ اور پسنی زیرو پوائنٹ کو عام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا، زیروپوائنٹ بند ہوجانے کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔شٹر ڈائون ہڑتال کے باعث گوادر، اورماڑہ اور پسنی کی تمام مارکیٹ، کاروباری مراکز اور بینک بند ہیں۔ گزشتہ شب، پولیس نے حق دو تحریک کے دھرنے پر دھاوا بول دیا تھا اور تحریک کے قائد حسین واڈیلہ سمیت کئی رہنمائوں اور کارکنان کو گرفتار کیا تھا۔پولیس کی بھاری نفری نے دھرنے کے دونوں مقامات کو گھیرے میں لیکر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

مزید پڑھیں:  سمیں بلاک نہیں نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکنے کا آرڈر کیا، جسٹس عامر فاروق