توشہ خانہ تحقیقات پر پیشرفت کا ایجنڈا وفاقی کابینہ کے اجلاس باہر

ویب ڈیسک :توشہ خانہ تحقیقات پر پیشرفت کا ایجنڈا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے نکال دیا گیا،وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔کابینہ اجلاس سے توشہ خانہ پر وزرا کی کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کا ایجنڈا ڈراپ کرکے 8 نکاتی نیا ایجنڈا جاری کر دیا گیارپورٹس کے مطابق آج ای بائیکس پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی اور توانائی بچت اقدامات پر عملدرآمد کا پلان پیش کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خیبر پختونخوا میں وزیراعظم سستا آٹا پیکیج کی توثیق بھی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان، خوشاب حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے شہداء پیکیج کا مطالبہ