پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز چائے کے وقفے پر نیوزی لینڈ

کراچی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے اننگز 612 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کردی، ولیمسن کی ڈبل سنچری

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز چائے کے وقفے پر نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز پاکستان کی پہلی اننگز کے سکور 438 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں 612 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کردی ہے ، نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 174 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، چوتھے روز دوسرے سیشن کی خاص بات نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر کین ولیمسن کی ڈبل سنچری تھی جبکہ گزشتہ روز آنے والے نائٹ واچ مین اش سودھی نے بھی نصف سنچری سکور کی اور 65 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوئے، نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں کین ولیمسن 200 ناٹ آئوٹ، ٹام لیتھم 113، ڈیون کانوے 92، ڈیرل مچل 42، ٹام بلنڈل 47 اور اش سودھی 65 رنز بناکر نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے پانچ نعمان علی نے تین جبکہ محمد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  پیسر کی غلط تشخیص پر پی سی بی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل سلیم مستعفی