گورنر حاجی غلام علی نے کہا کہ اعتراضات لگا کر سپیکر کو بل واپس کیا تھا سپیکر کی جانب سے ہیلی کاپٹر بل کو فنانس بل ڈکلیئر کیا گیا

گورنر خیبرپخونخوا نے ہیلی کاپٹر بل پر دستخط کردیئے

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بل پر دستخط کر دئیے۔
گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے حوالےسے بھیجے گئے بل پر دستخط کر دئیے ہیں، 6 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ کےساتھ دستخط کیے ہیں۔
گورنر حاجی غلام علی نے کہا کہ اعتراضات لگا کر سپیکر کو بل واپس کیا تھا سپیکر کی جانب سے ہیلی کاپٹر بل کو فنانس بل ڈکلیئر کیا گیا ، میں نے بل پر دستخط کردیئے ہیں آئین کے مطابق اس بل کو نہیں روک سکتے۔
خیال رہے کہ صوبائی اسمبلی نے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بل منظوری کے بعد گورنر کو دستخط کے لیے بھیجا تھا، گورنر کے پی نے دستخط کیے بغیر بل پر اعتراضات لگا کر واپس سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو بھیج دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  سانحہ 9مئی کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،عطاء تارڑ