مودی کی والدہ 100 برس

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں

ویب ڈیسک: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی 100 برس کی عمر میں چل بسیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیرابین مودی مغربی ریاست گجرات میں احمد کے کارڈیالوجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں، بھارتی وزیر اعظم نے بدھ کے روز اپنی والدہ سے ہسپتال میں ملاقات کی۔ہیرا بین بھارتی وزیر اعظم کے چھوٹے بھائی پنکج مودی کے ساتھ گاندھی نگر کے قریب رائسان گاؤں میں رہتی تھیں جبکہ نریندر مودی اپنے دورہ گجرات کے دوران اپنا زیادہ وقت اپنی والدہ کے ساتھ گزارتے تھے۔بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کی گئی۔

مزید پڑھیں:  ورلڈ بینک ،نپٹرولیم مصنوعات مزید مہنگا ہونے کا خدشہ