سال نو کی آمد

سال نو کی آمد پر شہراقتدار میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

سال نو کی آمد پر وفاقی دارالحکومت میں منچلوں کے شور شرابے اور طوفان بدتمیزی کے پیش نظر انتظامیہ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی جانب سے شہر اقتدار میں سال نو کی آمد پر منچلوں کے شور شرابے اور طوفان بد تمیزی کے پیش نظر دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا جس کے تحت ڈبل سواری ممنوع قرار دے دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی،پابندی کا اطلاق 31 دسمبر شام 6 بجے سے یکم جنوری تک رہے گا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ: اراضی تنازعہ پر فریقین آمنے سامنے، فائرنگ میں 3 افراد جاں بحق