نئی امیدوں

نئی امیدوں، جذبے، جوش اورعزم کے ساتھ پاکستان میں سال 2023 کا آغاز

بیت گیا پھر ایک سال، اک اور برس تمام ہوا، آیا ہے 2023 اب نئی خوشیاں منائیں گے، پشاور سمیت ملک بھر میں نئی امیدوں کے ساتھ نئے سال کا جشن، آسمان روشنیوں سے بھر گیا۔
ویب ڈیسک: پشاور سمیت ملک بھر میں نئی امیدوں کے ساتھ نئے سال کا جشن بھرپور طریقے سے منایا گیا اور رات بارہ بجتے ہی ملک بھر میں شاندار آتش بازی کے ساتھ سال 2023 کو خوش آمدید کیا گیا۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں سال نو کی آمد کے حوالے سے رنگارنگ تقاریب منعقد ہوئیں، پشاور میں سال نو کی آمد کے موقع پر اسلامیہ کالج قلعہ بالاحصار سمیت شہر کی دیگر تاریخی عمارتوں کو پر دلکش لاٗٹنگ کی گئی، کراچی میں جشن کی سب سے بڑی تقریب بحریہ ٹاؤن کراچی 2 میں ہوئی جہاں شاندار آتش بازی کی گئی
علاوہ ازیں بحریہ ٹاؤن راولپنڈی اور لاہور ایفل ٹاور میں بھی شاندار تقریب کا مظاہرہ کیا گیا جہاں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، جس کے باعث آسمان رنگ و نور کی روشنی سے جگمگا اٹھا۔
اسی طرح ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی سال نو کی آمد کے حوالے سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  آڈیٹر جنرل رپورٹ، سمارٹ کارڈز بارے نیا پینڈورا باکس گھل گیا