بگ بیش لیگ، ہوبارٹ ہوریکینز نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

آسڑیلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہوریکینز نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو سات وکٹوں سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے، کرس لیون 87، میتھیو شارٹ 38 اور کولن ڈی گرینڈہوم نے 30 رنز کی اننگز کھیلی، ہوبارٹ ہوریکینز کی جانب سے نتھن ایلس نے دو جبکہ پیٹرک ڈولے، ریلی میریڈیتھ اور مائیکل اون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں ہوبارٹ ہوریکیز نے مطلوبہ ہدف 17.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ سات وکٹوں سے جیت لیا، کالیب جیول نے 54 اور بین میکڈرمنٹ نے 53 رنز کی اننگز کھیلی، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی جانب سے ویس اگر، راشد خان اور پیٹر سیڈل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، کالیب جیول کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیاگیا